18 نومبر، 2026، 9:33 PM

یورپی انسانی حقوق؛ فرانس میں احتجاجی مظاہروں کے دوران 7 ہزار سے زائد افراد گرفتار

یورپی انسانی حقوق؛ فرانس میں احتجاجی مظاہروں کے دوران 7 ہزار سے زائد افراد گرفتار

فرانسیسی وزیرِ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ 17 اکتوبر سے اب تک ملک میں بڑھتے ہوئے اخراجاتِ زندگی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں 7 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے وزیرِ انصاف ژیرالڈ دارمانن نے اعلان کیا ہے کہ 17 اکتوبر کو احتجاجی مظاہروں کے آغاز سے اب تک 7 ہزار 184 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان مظاہروں کے سلسلے میں قید کی 466 سزائیں سنائی گئی ہیں۔

ان کے مطابق، گرفتار ہونے والے افراد میں سے 4 ہزار 523 بالغ اور 2 ہزار 661 نابالغ تھے۔ ان مقدمات کے نتیجے میں 3 ہزار 53 افراد کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی گئی، جبکہ ایک ہزار 217 متبادل اقدامات کیے گئے۔

دارمانن نے مزید کہا کہ 2 ہزار 301 افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا اور تقریباً 70 فیصد عدالتی مقدمات میں ملزمان کو فوری طور پر عدالتی حکام کے سامنے پیش کرکے کارروائی کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قید کی 466 سزائیں سنائی گئیں، جن میں 195 غیر معطل سزائیں اور 111 ایسی سزائیں شامل ہیں جن کے ساتھ فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ 16 نومبر تک 356 افراد آزادی سے محروم تھے، جن میں سے 186 افراد جیل میں قید تھے، جبکہ باقی افراد عارضی حراست میں تھے۔

فرانسیسی وزیرِ انصاف نے کہا کہ ان اعداد و شمار میں سے تقریباً دو تہائی کا تعلق احتجاجی مظاہروں کے پہلے دن، یعنی 17 اکتوبر سے ہے۔

واضح رہے یہ احتجاجی مظاہرے اخراجاتِ زندگی میں اضافے اور عوامی خدمات میں کمی کے خلاف کیے گئے تھے، جن میں تحریکِ زرد جیکٹ کے کارکنوں، طلبہ اور مزدور یونینوں نے شرکت کی تھی۔

News ID 1942958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha